نوسربازدوباہ ر شوت نہ دینے پر 40مقدمات میں نامزد:ورثا کی درخواست پر تحقیقات شروع

نوسربازدوباہ ر شوت نہ دینے پر 40مقدمات میں نامزد:ورثا کی درخواست پر تحقیقات ...

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لا ہو رپولیس کے شیر جوانوں کا ایک اور کارنامہ، نو سرباز گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے پندرہ لاکھ روپے رشوت لے کر چھوڑ دیا چھوڑ جانے والے ملزم کو دوبارہ گرفتار کرکے 20 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا دوبارہ رشوت نہ دی گئی تو پہلے سے درج 40 سے زائد مقدمات میں ملوث کردیا،آئی جی پنجاب نے لواحقین کی درخواست پر انکوائری کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق معصوم شہریوں کے ساتھ نوسر بازی کے ذریعے بھاری رقم لوٹنے والے گروہ کے سرغنہ گلزار کو تھانہ ہربنس پورہ کی پولیس نے دو ماہ قبل گرفتار کیا ٹرینی سب انسپکٹر شاہ زیب اے ایس آئی غلام مصطفی کانسٹیبل غلام مصطفیٰ اور دیگر اہلکاروں نے ملزموں سے سازباز کرکے پندرہ لاکھ روپے رشوت وصول کی اور گروہ کے سرغنہ گلزار کو چھوڑ دیا جبکہ دیگر ارکان پر معمولی نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے رشوت وصول کرنے والے ٹی ایس آئی شازیب کا کچھ عرصہ قبل تبادلہ تھانہ نواب ٹاون میں ہوگیا اور ایک مرتبہ پھر کانسٹیبل غلام مصطفی اور ٹرین شازیب نے دیگر اہلکاروں کے ساتھ مل کر گلزار کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔

اور بیس لاکھ روپے رشوت طلب کی گلزار کے لواحقین 20لاکھ روپے ادا نہ کرسکے تو نواب ٹاؤن پولیس نے تھانے میں پہلے سے درج ایف آئی آر میں گلزار کو نامزد کردیا کی گلزار کی اہلیہ کی جانب سے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو درخواست دے دی کہ اس کا شوہر مقدمات میں شامل نہیں جو نواب ٹاؤن پولیس کی جانب سے ان کے شوہر ڈالے گئے ہیں

مزید : علاقائی