محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل جاری رہے گا: آئی جی شعیب دستگیر

محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل جاری رہے گا: آئی جی شعیب دستگیر

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہاہے کہ فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران جرات، بہادری اور فرض شناسی کا مثالی مظاہرہ کرنیوالے افسروں اوراہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی پنجاب پولیس کی روایت ہے جس کا مقصد انہیں پہلے سے زیادہ جوش و جذبے اور خلوص نیت کے ساتھ عوام کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کیلئے سرگرم عمل رکھنا ہے۔،سنٹرل پولیس آفس لاہور میں کیش انعام اور تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہتر کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی اتنی ہی ضروری ہے۔

جتنی فرائض میں بددیانتی اور غفلت دکھانے والوں کو سزا دینا، محکمہ پولیس میں سزاو جزا کے اس بامقصد عمل کو ہرسطح پر جاری رکھا جائے گا، شہریوں کی حفاظت اور خدمت کو اپنی جانوں پر مقدم رکھنے والے افسر واہلکار پولیس فورس کا قابل فخر سرمایہ ہیں جن کی مثالی کارکردگی باقی فورس کیلئے مشعل راہ ہے۔

مزید : علاقائی