ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں روپے زیور اور قیمتی اشیاء سے محروم
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی،چوری کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے،تفصیلات کے مطابق باٹا پور میں مسلح ڈاکو عثمان کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ 50 کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے، سبزہ زار کے علاقے میں مسلح ڈاکو صفدر کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 8لاکھ 30ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے، شادباغ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو محبوب اور فیملی سے 1لاکھ 90 ہزار کی نقدی و زیوارات، مسلم ٹاون کے علاقے سے احسان اور فیملی سے 3لاکھ 15کی نقدی و زیوارات۔ شالیمار سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر داود سے 45 ہزار،ساندہ سے بشارت سے گن پوائنٹ پر 60 ہزار نقدی موبائل فون اور ماڈل ٹاون سے گن پوائنٹ پر نصیر سے72ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، مصطفی ٹاون اور گڑھی شاہو سے گاڑیاں،ملت پارک،بھاٹی گیٹ اور چوہنگ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔