سٹی ڈویژن پولیس نے7روز میں 225ملزم گرفتار کئے،رپورٹ

سٹی ڈویژن پولیس نے7روز میں 225ملزم گرفتار کئے،رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سٹی ڈویژن پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث225 ملزمان گرفتار کئے،ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث گینگز کے 06 ملزمان کے قبضہ سے02 موٹر سائیکلیں، 04 موبائل فونز،01 رکشہ سمیت دیگراشیاء برآمد کی گئیں، ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران26 پسٹلز،01 رائفل اورگولیاں برآمدکی گئیں۔34منشیات فروشوں سے06 کلوگرام سے زائد چرس اور434لٹرشراب برآمد کی گئی۔

۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دورا ن40ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی رقم برآمد کی گئی،قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، چوری،دھوکہ دہی،امانت میں خیانت اورچیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب37اشتہاری وعدالتی مجرمان کو گرفتارکیاگیا،ون ویلنگ،پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ،لاوڈسپیکراورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر71ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -