حرا عمر کی وفات پر فنکاروں کی اظہار تعزیت

حرا عمر کی وفات پر فنکاروں کی اظہار تعزیت

  



لاہور(فلم رپورٹر) معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور رائٹر زاہد شاہ، نسیم وکی، سلیم شیخ ہنی البیلا، سلیم البیلا، علی حسن، عرفان ملک، کامیڈین حنیف راجہ، نعیمہ گرج، تبو خان سمیت دیگر فنکاروں کی جانب سے عمر شریف کی صاحبزادی حرا عمر کی وفات پر گہر ے دکھ اور غم کا اظہار، مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

، اس موقع پر معروف ڈائریکٹر و پروڈیوسر زاہد شاہ کا کہنا تھا کہ معروف کامیڈین عمر شریف کی صاحبزادی حرا عمر کی وفات گردوں کے غلط آپریشن کی وجہ سے ہوئی، حرا عمر کا غلط آپریشن کرنے والے ڈاکٹر اور ان کی ٹیم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ مرحومہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے باوجود بہت جرات مندی سے بیماری کا مقابلہ کر رہی تھیں، حراعمر ایک ایسے شخص کی بیٹی تھی جو نہ صرف ایک باہمت انسان ہے بلکہ پاکستان کا اثاثہ بھی ہے جس نے پوری دنیامیں پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کی نا اہلی اور غفلت کی وجہ سے حرا عمر جان کی بازی ہا ر گئیں، ایسے ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے جو عوام سے لاکھوں روپے بٹورتے ہیں اور ان ہی زندگیوں سے کھیلتے ہیں۔

مزید : کلچر