پرستار مجھے ہر کردار میں دیکھ کر پسند کرتے ہیں،سوھنی بلوچ

پرستار مجھے ہر کردار میں دیکھ کر پسند کرتے ہیں،سوھنی بلوچ
پرستار مجھے ہر کردار میں دیکھ کر پسند کرتے ہیں،سوھنی بلوچ

  



لاہور (فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و پرفارمر سوھنی بلوچ نے کہا کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ میں منفرد سے منفرد کردار ادا کروں تاکہ میرے پرستار مجھے ہر کردار میں دیکھ کر پسند کریں اور اسی وجہ سے میں نے بڑی سکرین پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم کی تمام کاسٹ اچھی ہے اور مجھے توقع ہے کہ یہ فلم نمائش کے بعد شاندار کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔

سوھنی بلوچ نے کہا ہے کہ سٹیج کے بعد بڑی سکرین پر پذیرائی ملنے سے میرے اندر مزید محنت او رلگن سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی میں موقع کی مناسبت سے ملبوسات زیب تن کرتی ہوں جبکہ سٹیج ڈراموں میں کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق لباس پہننا پڑتا ہے۔

ھنی بلوچ نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے شوبزمیں اتنے کم وقت میں بے پناہ عزت اور شہرت ملی اور میں سمجھتی ہوں کہ اس سے میری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں کیونکہ آپ کے پرستار آپ سے مزید بہتر کام کی امیدیں وابستہ کر لیتے ہیں۔

مزید : کلچر