پروڈیوسر باؤ انجم کو اپنے شو کے پیسے معاف نہیں کروں گی،سدرہ نور

پروڈیوسر باؤ انجم کو اپنے شو کے پیسے معاف نہیں کروں گی،سدرہ نور
 پروڈیوسر باؤ انجم کو اپنے شو کے پیسے معاف نہیں کروں گی،سدرہ نور

  



لاہور (فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پرفارمر سدرہ نورکا کہنا ہے کہ پروڈیوسر باؤ انجم کو اپنے شو کے پیسے معاف نہیں کروں گی۔وہ میری محنت کے پیسے لے کر بھاگ نہیں سکتا۔ایسے نان پروفیشنل لوگوں کی وجہ سے پوری شوبز انڈسٹری بدنام ہے۔شوبز ورلڈ میں کامیاب رہنے کے لئے فٹ رہنا بہت ضروری ہے۔میں ان دنوں کئی فلموں میں اہم نوعیت کے کردار ادا کررہی ہوں۔

فلموں اورسٹیج ڈراموں میں میری کامیابی میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔میں تو صرف اتنا جانتی ہوں کہ ایک فنکار کو اس وقت تک کام کرنا چاہیے جب تک پرستار اسے برداشت کریں۔میں مناسب وقت پر شوبز کو خیرباد کہہ دوں گی فی الحال میرا شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اداکارہ و پرفارمر سدرہ نورنے خود کو فٹ رکھنے کیلئے جم جوائن کر لیا۔ سدرہ نور روزانہ ایک گھنٹے تک جم میں مختلف ایکسر سائز کرتی ہیں جبکہ اس کے ساتھ انہوں نے موٹاپے سے بچنے کیلئے پرہیزی کھانوں کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔ سدرہ نورسٹیج ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کررہی ہیں۔

مزید : کلچر