ڈرامہ سیریل ”عہد وفا“ پہلی قسط سے ہی ناظرین میں انتہائی مقبول

ڈرامہ سیریل ”عہد وفا“ پہلی قسط سے ہی ناظرین میں انتہائی مقبول

  



لاہور(فلم رپورٹر)آئی ایس پی آر اور مومنہ درید پروڈکشنز کی مشترکہ پیش کش ”عہد وفا“ پہلی قسط سے ہی ناظرین میں انتہائی مقبول ہے اوریہ موجودہ ڈراموں میں سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کرنے والا ڈرامہ ہے۔ اس کی بے پناہ مقبولیت کی وجہ اس کا جاندار اسکرپٹ‘ بہترین ہدایت کاری اور اداکاری ہے۔ گزشتہ روز اس ڈرامے کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھائے جانے کے اعلان کے بعد ناظرین سوشل میڈیا پر ڈرامے کے اختتام کے حوالے سے مختلف پیش گوئیاں کررہے تھے کہ ڈرامے کے پروڈیوسرز کی طرف سے آخری قسط کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا جس نے ان کی بے چینی میں مزید اضافہ کردیا۔ٹریلر کا آغاز آج پاکستان میں منائے جانے والے سرپرائز ڈے کی مناسبت سے کیا گیا ہے جس میں ہمایوں سعید آرمی آفیسر کے روپ میں دکھائے گئے ہیں اور وہ ونگ کمانڈ ر ابھی نندن ورتھمان سے انٹیروگیشن کرتے نظر آرہے ہیں۔ ٹریلر میں ایس ایس جی بوائز کے فلیش بیک سین بھی شامل ہیں جو دیکھنے والوں کو ماضی میں لے جاتے ہیں \

۔ٹریلر کا اختتام انتہائی شاندار جنگی مناظر پر کیا گیا ہے۔

جہاں ڈرامے کا ایک مرکزی کردار کیپٹن سعد)احد رضا میر(کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو دیکھنے والوں کے شوق کو مزید ہوا دیتا ہے۔ڈرامہ تحریر کیا ہے مصطفی آفریدی نے جبکہ ہدایات دی ہیں محمد سیف حسن نے۔

مزید : کلچر