اداکاری اور ماڈلنگ دونوں کا شوق ہے،رزکمالی

اداکاری اور ماڈلنگ دونوں کا شوق ہے،رزکمالی

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل رز کمالی نے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ کا شوق ہے‘جب تک گھر میں بزرگوں کی رائے کو حیثیت دی جاتی رہی حالات قابو میں تھے لیکن جب نئی نسل نے خود کو ہی عقل کل سمجھنا شروع کیا تو مسائل پیدا ہونا شروع ہو گئے۔ رزکمالی نے کہا کہ ہمیں آج کی نوجوان نسل میں والدین اور بزرگوں کی اہمیت اجاگر کرنے والے ٹی وی ڈرامے بھی پیش کرنے چاہئیں۔میں سمجھتی ہوں کہ ایسے موضوعات پر مزید کام ہونا چاہئے۔

نوجوان نسل کا بہترین کام کرنا ہم سب کے لئے قابل فخر ہے۔

مزید : کلچر