استاد جے علی اور نصرت علی خان سے بہت متاثر ہوں، ایمے روک

استاد جے علی اور نصرت علی خان سے بہت متاثر ہوں، ایمے روک

  



لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب کالج کا آفیشل ترانہ پرائڈ ٹو بی پنجابین لکھا جبکہ میوزک اور گایا بھی خود ہی ہے جو باعث اعزاز سمجھتا ہو ں ان خیالات کا اظہار نوجوان گلوکار،میوزیشن،کمپوزر پروڈیوسر و رائٹر ایمے روک نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں میوزک کے ساتھ ساتھ پڑھائی بھی کررہا ہوں جبکہ میں اپنے استاد جے علی اور نصرت علی خان سے بہت متاثر ہوں جلد البم بھی ریلیز کرنے کا ارادہ ہے انہوں نے کہا کہ بیشمار نئے گانے تیار کئے ہیں جو جلد ریلیز کروں گا اب تک جتنا بھی کام کیا ہے شائقین نے اس کو بہت زیاد ہ پسند کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں پوری دنیا میں اپنی بہترین پرفارمنس سے پاکستان کا نام روشن کرناچاہتا ہوں۔

مزید : کلچر