مجھے کسی حکومتی ایوارڈ کی خواہش نہیں، اداکار ہنی البیلا

مجھے کسی حکومتی ایوارڈ کی خواہش نہیں، اداکار ہنی البیلا
 مجھے کسی حکومتی ایوارڈ کی خواہش نہیں، اداکار ہنی البیلا

  



لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین ہنی البیلانے کہا ہے کہ مجھے کسی حکومتی ایوارڈ کی خواہش نہیں کیونکہ میرا اصل ایوارڈ میرے پرستاروں کی محبت ہے جو ہرلمحے میرے پاس رہتی ہے،مجھے شوبز میں کام کرتے ہوئے ایک عرصہ گزر چکا ہے اور میں نے اس عرصے میں بے پناہ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جو ایوارڈ کے اصل حقدار ہیں انہیں ایوارڈ نہیں ملتا۔مجھے اس شعبے میں دو دہائیوں سے زیادہ کا گزر چکا ہے لیکن میرے کیرئیر سے کم رکھنے والے بعض اداکار اور اداکارائیں یہ ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

جس سے حکومتی ایوارڈ کی اہمیت اور حیثیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کن بنیادوں پر ملتا ہے۔ہنی البیلانے کہاکہ میں نے جتنا بھی کام کیا ہے اسے میرے پرستاروں نے پذیرائی دی اور یہی میرے لئے ایوارڈ ہے۔

مزید : کلچر