فلم اور ٹی وی دونوں شعبوں میں کام کررہی ہوں،راحیلہ آغا
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ راحیلہ آغا کا کہنا ہے کہ فلم ”عشق میرا انمول“میں منفرد کردار اداکررہی ہوں۔میں اس وقت فلم اور ٹی وی دونوں شعبوں میں کام کررہی ہوں فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں ایک اداکارہ ہونا کسی بڑی بات سے کم نہیں کیوں کہ اداکاراؤں کے لئے کافی شاندار سکرپٹ تحریر کئے جارہے ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اگر کسی فلم میں سب سے اہم کردار ایک عورت کا ہو تو پھر اسے خواتین پر مبنی فلم کیوں قرار دیا جاتا ہے۔راحیلہ آغانے کہا ہے کہ ہمارے معاشرہ میں جو افراد عورتوں سے نفرت کرتے ہیں قابل مذمت ہیں۔
اب ان کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے اگر کسی فلم میں سب سے اہم کردار ایک عورت کا ہو تو پھر اسے خواتین پر مبنی فلم کیوں قرار دیا جاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں ایک ایسی اداکارہ بننا چاہتی ہوں جسے فلم ساز کسی بھی قسم کے کردار میں کاسٹ کرسکیں اور یہی میں کرتی آرہی ہوں، اس ہی لئے مجھے اپنا کام دلچسپ لگتا ہے اور میں اس سے محبت کرتی ہوں۔