پنجابی فلم ”چل میرا پت 2“ کی اختتامی شوٹنگ مکمل

پنجابی فلم ”چل میرا پت 2“ کی اختتامی شوٹنگ مکمل
 پنجابی فلم ”چل میرا پت 2“ کی اختتامی شوٹنگ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی پنجابی فلم ”چل میرا پت 2“ کی اختتامی شوٹنگ لاہور میں مکمل کر لی گئی ہے جس کے لئے پاکستان کے نامور کیمرا مین (ڈی او پی) راشد عباس کی خدمات حاصل کی گئیں جن کی معاونت آصف رضا نے کی۔فلم کی اختتامی شوٹنگ لاہور کے مختلف مقامات پر کی گئی جس میں آغا ماجد، ناصر چنیوٹی، ثنا بٹ، اور اکرم اداس سمیت دیگر فنکاروں نے حصہ لیا۔اس موقع پر فنکاروں کا کہنا تھا کہ جس طرح ”چل میرا پت“ نے دنیا بھر میں کامیابی حاصل کی ہے بالکل اسی طرح اب اس کا پارٹ ٹو بھی مقبولیت حاصل کرے گا۔
نکہ فلم میں تمام فنکاروں نے ایک بار پھر بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ اکرم اداس کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے کیونکہ میرے کردار کو جتنی زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے شاید کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا۔

مزید :

کلچر -