یو ایم ٹی میں ڈرگ سے بچاؤ آگاہی مہم پر سیمینار کا انعقاد

  یو ایم ٹی میں ڈرگ سے بچاؤ آگاہی مہم پر سیمینار کا انعقاد

  



لاہور (پ ر) یو نیور سٹی آف مینجمینٹ اینڈٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے آفس آف پارٹیسپمنٹس کے تحت ڈرگ سے بچاؤ آگاہی کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں فو رس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے بریگیڈیئر راشد منہاس، ڈائر یکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی، مسٹر سہیل احمد سابق سیکٹری نارکوٹکس اور پروفیسر یو ایم ٹی، یو ایم ٹی سیکیورٹی اینڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ میجر (ر) ابرار حسین، شعبہ ذرائع ابلاغ سمیت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی نے معزز مہمانوں کو یو ایم ٹی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ یو ایم ٹی کو پاکستان کی پہلی سرٹیفائڈ ڈرگ فری یو نیورسٹی کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومیں ہمیشہ اپنی نوجوان نسل کی شدیدجدو جہد اور محنت سے کامیاب ہوتی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جن قوموں کی نوجوان نسل صلاحیتیں پروان نہیں چڑھتی وہ ترکی میں پیچھے رہ جاتی ہیں لہذا ہماری نوجوان نسل کو چاہیئے کہ وہ ملک دشمن عناصر کو ارادوں کے ناکام بناتے ہوئے خود کو نشے جیسی لعنت سے خود کے دور رکھیں۔

اور اپنی قابلیت اور صلاھیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کی ترکی میں اہم کردار ادا کریں کیو نکہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد سے زائد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ عابد شروانی نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاوشوں کوخوب سراہا اور ان کے جوانوں کی دی گئی قربانیوں کو کرج تحسین بھی پیش کیا۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ یو ایم ٹی طلباء کو تعلیم کے ساتھ صحت مند سرمیوں کے بہترین مواقع بھی فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحتیوں کا بھر پور مظاہرہ کر سکیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ڈرگ مکاؤ مہم میں یو ایم ٹی ان کا بھر پور ساتھ دیگی۔تقریب سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فو رس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے بریگیڈیئر راشد منہاس نے کہا کہ جنب میں یو ایم ٹی میں داخل ہو رہا تھا تو مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ یو ایم ٹی ایک ڈرگ فری کیمپس ہے لہذ ا مری طلباء اور انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اسی معیار کو مستقبل میں بھی برقرار رکھیں۔ انہوں نے اس بات پر ذور دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے کہ ہم اپنی تعلیمی درسگاہوں اور سوسائٹی کو درگ جیسی لعنت سے پاک کریں۔ حاضرین سے انکا کہنا تھا کہ قرآن پاک میں یہ واضح لکھا ہے کہ "جس کسی نے ایک انسان کی جان بچائی، گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی " لہذا ہمیں چاہیئے ہم مل کر اپنے معاشرے کے ہر فرد واحد کو ڈرگ جیسی جان لیوا آفت سے بچائیں اور ہم میں سے یہ ہر ایک شخص کا اولین فریضہ ہے کہ وہ نشے اور اس کی لت کی روک تھام میں مثبت کردار ادا کریں۔انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ یو ایم ٹی طلباء کو کوالٹی ایجو کیشن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈرگ سے بچاؤ آگاہی مہم میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ بریگیڈیئر راشد منہاس نے اپنے پیگام میں والدین سے بھی گزارش کی کہ وہ اپنے بچوں کڑی نظر رکھیں۔تقریب کے اختتام میں ڈائر یکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی نے فو رس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے بریگیڈیئر راشد منہاس کو مسٹر سہیل احمد اور میجر (ر) ابرار حسین کے ہمراہ سووینیئر شیلڈ بھی پیش کی۔

مزید : کامرس