قومی پیداواری صلاحیت کو مستحکم کیا جائے، شرکاء

قومی پیداواری صلاحیت کو مستحکم کیا جائے، شرکاء

  



اسلام آباد (پ ر)پاکستان مینجمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ وزارت صنعت و پیداوارحکومت پاکستان کے زیر انتظام ادارے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کا اقدام ہے۔ صدر پاکستان کی سرپرستی میں تشکیل دیا گیا پاکستان مینجمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ نجی اور سرکاری شعبوں کو بین الاقوامی معیار کی فراہمی یقینی بنائے گا۔اپنے بیرونی تشخص کی بہتری، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری، ٹریڈ،SME'sکی صلاحیتوں میں اضافے حکومت پاکستان معاشی ترقی کے غیر معمولی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ تجارتی مشکلات کے خاتمے اور بین الاقوامی مارکیٹ سے مقابلہ کے لئے یہ انتہائی ضروری ہے تاکہ قومی پیداواری صلاحیت، جدت اور پائیداری کو سرکاری اور غیرسرکاری سطح پر مستحکم کیا جائے تاکہ بین الاقوامی سطح پر ہماری پروڈکٹس کو پذیرائی ملے۔ پاکستان مینجمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ اس ضمن میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پاکستان مینجمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ بزنس ایکسیلینس ماڈل، انٹر نیشنل سٹینڈرڈ آرگنائزیشن اور بہترین بین الاقوامی بزنس پریکٹسز کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے جو کہ آرگنائزیشنز کو قومی معیار کا حامل قرار دے گا جس سے ورکرز کی تنخواہوں میں بہتری، کسٹمرز ایکسیلینس اور جدت سے اداروں میں اصلاحات دیکھنے میں آئیں گی۔پاکستان مینجمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ اداروں کی کارکردگی اور صلاحیت کو بہتر بنائے گا جس سے ہماری بین الاقوامی مسابقت، سرمایہ کاری،تشخص،بر آمدات اور معاشی اعشاریہ میں بہتری آئے گی۔ کراچی میں پاکستان مینجمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ کی کامیاب لانچ کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں آگاہی سیشنز منصوبے کا حصہ ہیں۔ جس کے تحت لاہور میں 27فروری2020کو تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں نامور کاروباری حضرات، حکومتی نمائندوں، اکیڈمکس، کنسلٹنٹس، ٹرینرز اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ جنہوں نے تقریب میں دلچسپی ظاہر کی اور سوالات و جوابات کا حصہ بھی بنیں۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد حسین، ڈائریکٹر ضلے اے نواب، وزارت صنعت و پیداوار کے نمائندگان، چیمبرز آف کامرس اور ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے پاکستان مینجمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ ٹرافی کی رونمائی کی جس کو حاضرین کی جانب سے سراہا گیا۔لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عابد حسین کاکہنا تھا کہ میں تمام آرگنائزیشنز کو کہنا چاہوں گا کہ وہPMEAسے رجسٹریشن کروا کر اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر PMEAجناب ضلے نواب نے تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ PMEAپاکستان میں موجود تمام اداروں کیلئے ہے۔ اس مقصد صرف ایوارڈ جیتنا نہیں بلکہPMEAکا بنیادی مقصد اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔

مزید : کامرس