سنرجی ڈ ینٹسو نے کاردگی اور ڈیزائن کے شعبوں میں اے پی این ایس ایوارڈز جیت لیے

      سنرجی ڈ ینٹسو نے کاردگی اور ڈیزائن کے شعبوں میں اے پی این ایس ایوارڈز ...

  



اسلام آباد(پ ر)سنرجی گروپ ڈینٹسو ایجز نیٹ ورک (Dentsu Aegis Network)کا ملحق ادارہ اور مربوط مارکیٹنگ گروپ ہے جس نے اپنے آپریشنز کے 20 سالہ دور میں متعدد انعامات اور اعزازات جیتے ہیں۔ گروپ نے اپنی کامیابی کے تسلسل کو مزید وسعت دیتے ہوئے 24ویں آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی میں دو ایوارڈز حاصل کر لیے۔تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان، ڈاکٹر عارف علوی تھے جنہوں نے سنرجی ڈینٹسوکو بزنس پرفارمنس اور بیسٹ ان ڈیزائن میں کانسی کا تمغہ عطا کیا۔ ایوارڈز کی تقریب، سیرینا ہوٹل، اسلام آباد، میں منعقد ہوئی۔گزشتہ نصف صدی سے بھی زیادہ عرصے کے دوران آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی(APNS) نے خود کوایسے تجربہ کاراور پیشہ ور افراد کی لیگ کے طور پرتسلیم کروایا ہے جو میڈیا انڈسٹری میں نئے رجحانات کے قیام میں پیش پیش رہے ہیں۔ یہ انڈسٹری میں کیے جانے والے بہترین کاموں کا تجزیہ کرتی اور اُن کا اعتراف کرتی ہے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کو اعزازات سے نوازتی ہے۔پاکستان میں قائم سنرجی ڈینٹسو پاکستان نے گزشتہ 20 برسوں کے دوران متعدد سنگ میل عبور کیے ہیں۔ سنرجی گروپ کے اْصولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے گروپ کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر، احمد کپاڈیا نے کہا،”ہمارا مقصد برانڈز کی تعمیر کے لیے جدید طریقے متعارف کرا کے ایڈورٹائزنگ کے اسکوپ کو وسعت دینا ہے۔

تاکہ زیادہ کاروباری ادارے کامیاب ہوں اور ملکی معیشت بھی ترقی کرے۔“ احمد کپاڈیا نے مزید کہا،”ہمیں اے پی این ایس جیسے پرُ وقار اور وسائل سے بھرپور ادارے کی جانب سے اعتراف اور اعانت پر فخر ہے۔ 24ویں آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی ایوارڈز (APNS)کے موقع پر میں اپنے معزز کلائنٹ، نیشنل بینک آف پاکستان کو بھی، پبلک سیکٹر کی کیٹگری میں، بزنس پرفارمنس ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکبادپیش کرتا ہوں۔“ایڈورٹائزنگ میں سنرجی گروپ تخلیق اور جدت کے حوالے سے قائدانہ کردار ادا کرتا رہاہے۔ گزشتہ 20برسوں کے دوران سنرجی گروپ نے انقلابی تصورات، تحقیق کے استعمال اور جدید سولوشنز پیش کر کیاپنے کلائنٹس کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ اپنے کمیونیکیشن کے اہداف حاصل کر سکیں۔ گروپ اپنے مربوط ڈیجیٹل ونگ کی وجہ سے بھی پہچانا جاتا ہے جو ڈیجیٹل

انقلاب کا انتہائی موزوں جواب ہے۔

مزید : کامرس