اردو بازارمیں پیاف کے ذیلی دفتر کی افتتاحی تقریب

اردو بازارمیں پیاف کے ذیلی دفتر کی افتتاحی تقریب

  



لاہور (یواین پی)سابق سیئنر وائس چیئرمین پیاف اور سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر خامس سعید بٹ کی قیادت میں پیاف کا پہلا ذیلی دفتر ذوالقر نین چیمبرگنپت روڈ پیپر مارکیٹ اردو بازار میں قائم کر دیا گیا ہے، چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیرنے رکن صوبائی اسمبلی وحید عالم خان کے ہمراہ ارکین مجلس عاملہ پیاف و لاہور چیمبر کے ہمراہ سینکڑوں تاجروں کی موجودگی میں پیاف کے ذیلی دفتر کا افتتاح کر دیا۔ اس پرموقع پر ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے کہا کہ پیاف ہر مسئلہ میں تاجروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گنپت روڈ پیپر مارکیٹ اردو بازار پیاف کا دوسرا گھر ہے۔

۔ اس علاقے سے سب سے زیادہ تاجران نے پیاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیاف نے ہمیشہ تاجر برادری کو عزت دی ہے اور انکے مسائل کو حل کرانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ہے۔آنے والے دنوں میں پیاف اور تاجر برادری کے تعلق کو اور زیادہ مظبوط کیا جائے گا۔ اس موقع پر ممبران خامس سعید بٹ، باؤ محمد بشیر، پیپر مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ محمد الیاس، چیئرمین احد امین ملک، ندیم سعید وائیں، محمد اجمل، ذیشان سہیل ملک، سمیع اللہ بٹ، حسن رضا و دیگر اورمارکیٹ کے دیگر عہدیداران ممبران اردو بازار گنپت روڈ سے سینکڑوں تاجران اور کاروباری برادری نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہئے پیپر مارکیٹ کے سیئنر راہنما خامس سعید بٹ نے کہا کہ پیاف کے ذیلی دفتر کی بدولت تاجروں کا پیاف کے ساتھ رشتہ مزید گہرا ہو گا۔ مذکورہ دفتر میں گنپت روڈ پیپر مارکیٹ میڈیشن مارکیٹ اردو بازار نئی اور پرانی انارکلی اور ملحقہ مارکیٹس کے تاجروں کو ہر قسم کا عملی تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ان مذکورہ ملحقہ مارکیٹوں کے چار سو سے زیادہ ووٹرز ہمیشہ سے پیاف کے ساتھ ہیں - قبل ازیں جب قافلہ پیپر مارکیٹ چوک ا اردو بازار پہنچا تو اجمن تاجران اور اپممااکے عہدیداراں اور دیگر تاجروں نے ڈھول کی تھاپ پر پر تپاک استقبال کیا - پھولوں کی پتیاں نچھاور اور پیاف کے حق میں نعرے لگائے گئے -انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ پیاف کے قائدین مسائل کو سمجھتے ہیں اور مسائل کو حل کرانے کی اہلیت رکھتے ہیں اس لئے ہم پیاف کے امیدواران کو ایک مرتبہ پھر لاہور چیمبر الیکشن میں کامیاب کروائیں گے۔

مزید : کامرس