دراز گرینڈ فیشن فیسٹیول میں ترکی کے معروف ملبوسات برانڈز کا اجراء

دراز گرینڈ فیشن فیسٹیول میں ترکی کے معروف ملبوسات برانڈز کا اجراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)دراز میں شروع ہونے والے گرینڈ فیشن فیسٹیول کے موقع پر ترکی کے معروف ملبوسات برانڈز کا اجراء کیا گیا ہے۔ ترکی کے معروف فیشن ریٹیلر ٹرینڈی نے دراز مال پر اپنے آفیشل اسٹور کا آغاز کیا ہے جو پاکستان میں صارفین کو مستند مصنوعات کی وسیع کھیپ اور مغربی فیشن تک خصوصی رسائی فراہم کر رہا ہے۔ ٹرینڈیول کی پرائیویٹ لیبل کلیکشن کے علاوہ آفیشل اسٹور ترکی کے دیگر مقبول برانڈز بشمول کوٹون، آرمونیکا، بمبی، بوتیقوین، سوہو، Inci Shoes اور Ola کی مصنوعات بھی موجود ہیں۔ گذشتہ سال کے دوران دراز نے اپنی فیشن شناخت کو دوبارہ بنانے اور اس درجہ بندی کی تشکیل پر توجہ مرکوز کی ہے جس میں ہر ایک کے لئے کچھ نہ کچھ موجود ہے۔ پلیٹ فارم کی فیشن کیٹیگری تین ملین سے زائد مصنوعات کے ساتھ ایک ون اسٹاپ سلوشن بن گئی ہے دراز پاکستان کے ریجنل کمرشل ڈائریکٹر کراس بارڈر دانیال بلکھی نے کہا کہ ممتاز ترکش لیبلز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم بہترین مغربی فیشن تک صارفین کو خصوصی رسائی فراہم کر رہے ہیں۔
ہم صارفین کی ایسی مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے کے لئے مزید بین الاقوامی برانڈز کے ساتھ شراکت داری کے منتظر ہیں جو آسانی سے دستیاب نہیں ہیں۔ گرینڈ فیشن فیسٹیول 2 مارچ تک جاری رہے گا، اس میں مقامی فیشن ہاؤسز بشمول جنریشن، بونینزا سترنگی، الکرم اور سو کمال کی جانب سے تازہ ترین لان کلیکشنز بھی شامل ہیں۔ دراز نے صارفین کے لئے لاکھوں مصنوعات کی دستیابی اور ان کی ترجیحات کے مطابق اشیاء کو منتخب کرنے کے لئے مصنوعات کی پیٹرن، رنگ اور پرنٹ کے لحاظ سے درجہ بندی کی ہے۔ دراز نے ایک سخت پرچیز پروٹیکشن پالیسی لاگو کی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ صارفین فراڈ سے محفوظ ہیں۔ دراز صارفین کو ڈیجیٹل پے منٹ آپشنز بشمول دراز والٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے تاہم خریدار ڈلیوری پر نقد رقم کی ادائیگی بھی کر سکتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم وعدہ کرتا ہے کہ بین الاقوامی مصنوعات خریدنے والے خریداروں کو کسی قسم کے خفیہ چارجز عائد نہیں کئے جائیں گے۔

مزید :

کامرس -