سیکرٹری کوآپریٹو ز کی زیر نگرانی شجر کا ری کی مہم کا آغاز

سیکرٹری کوآپریٹو ز کی زیر نگرانی شجر کا ری کی مہم کا آغاز

  



لاہور(پ ر) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر اورسیکرٹری کوآپریٹوز کی زیر نگرانی دی چیچہ وطنی کوآپریٹوفار م سروس سنٹر چیچہ وطنی میں محکمہ کوآپریٹوز تحصیل چیچہ وطنی کے زیر اہتمام بسلسلہ شجر کاری ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا معروف سیاسی و سماجی شخصیت رائے حسن نواز خاں نے خصوصی شرکت فرمائی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت چوہدری منیر احمد عاصم سب انسپکٹر غازی آباد نے حاصل کی اور پھرمہمانان گرامی نے اپنے دست مبارک سے پودا لگاکے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ ان کے علاوہ محمد شاہد بٹ اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز تحصیل چیچہ وطنی نے بھی پودا لگایااورحاجی تنویر احمدمینجردی پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک چیچہ وطنی، جملہ انسپکٹرصاحبان کوآپریٹو سوسائٹیز تحصیل چیچہ وطنی طارق محمو د، نوید احمد، محمد اشرف بھٹی، مسعود علی شاہ او دیگر عملہ محکمہ کوآپریٹو سوسائٹیز تحصیل چیچہ وطنی کے علاوہ انتظامیہ دی چیچہ وطنی کوآپریٹوفارم سروس سنٹرنے شرکت کی۔ اس موقعہ پر اللہ دتہ وسیم صدر انتظامیہ کمیٹی چوہدری محمد اختر خزانچی ا ور آصف میلو نائب صدر انتظامیہ نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگایا۔ شجر کاری کی ضرورت واہمیت کے حوالے سے موجودہ حکومت کی خصوصی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے رائے حسن نواز خاں نے فرمایا کہ شجر کاری سنت رسولﷺ کی اتباع ہے اور عملی طور پر درخت صحت مند،انسان دوست ماحول اور آلودگی سے پاک فضا کی ضمانت ہیں۔

اس موقع پہ محمد شاہد بٹ اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز تحصیل چیچہ وطنی نے اپنے خیالات کے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور صوبائی حکومت پنجاب نے شجر کاری کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے تاریخی اقدامات کئے ہیں۔ اللہ دتہ وسیم صدر انتظامیہ، چوہدری محمد اختر خزانچی اور آصف میلو نائب صدرانتظامیہ کمیٹی دی چیچہ وطنی کوآپریٹو فارم سروس سنٹرچیچہ وطنی نے شجر کاری اس عوامی آگہی مہم میں عملی طور پر حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید : کامرس