سلک بینک اور برٹش ایئرویز کے درمیان معاہدہ

سلک بینک اور برٹش ایئرویز کے درمیان معاہدہ

  



اسلام آباد(پ ر)پاکستان میں صارفین کی بڑی تعداد کو کریڈٹ کارڈ کی خدمات فراہم کرنے والے بینک، سلک بینک لمیٹڈ نے دنیا کی سب سے پسندیدہ ایئرلائن برٹش ایئرویز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کی بدولت سلک بینک کے کریڈٹ کارڈ صارفین کو برٹش ایئرویز پر 10 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایک تقریب آج یہاں اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں سلک بینک کی جانب سے ڈائریکٹر ریٹیل بینکنگ شاہرام رضا بختیاری، ہیڈ آف مارکیٹنگ سروسز اینڈ پی آر حامد ایم مرزا، ہیڈ آف کریڈٹ کارڈز نوید مشتاق اور ہیڈ آف الائنسز، لائلٹی اینڈ نیو انیشئیٹوز نعمان بٹ جبکہ برٹش ایئرویز کی جانب سے ایشیا پیسفک اور مشرق وسطیٰ ریجن کے کمرشل ڈویلپمنٹ مینجر لیام بٹر اور سیلز مینجر پاکستان شاہد اے خان نے اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کی۔ خیال رہے کہ برٹش ایئرویز برطانیہ کی مرکزی فضائی کمپنی ہے جس کا صدر دفتر لندن ہیتھرو ایئرپورٹ کے نزدیک واٹر سائیڈ، ہارمنڈزورتھ میں واقع ہے۔ یہ برطانیہ کی دوسری بڑی ایئرلائن ہے جو اپنے فلیٹ سائز اور مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے ایزی جیٹ کے بعد دوسرے نمبر آتی ہے۔ تقریب میں متعدد حکومتی عہدیداروں، سرکاری افسران، سلک بینک اور برٹش ایئر ویز کی سینئر انتظامیہ کے ارکان کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس معاہدے کی بدولت سلک بینک کریڈٹ کارڈ کے صارفین برٹش ایئرویز پر سفر کرنے کی صورت میں 10 فیصد تک رعایت حاصل کر سکیں گے۔

مزید : کامرس