قرض کی اگلی قسط کے اجرا کیلئے مذاکرات مکمل، آئی ایم ایف مشن کی پاکستان کو 45کروڑ ڈالر کی قسط جار ی کرنے کی سفارش

قرض کی اگلی قسط کے اجرا کیلئے مذاکرات مکمل، آئی ایم ایف مشن کی پاکستان کو ...

  



اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض کی اگلی قسط کے اجرا کیلئے مذاکرات مکمل ہوگئے۔آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی سفارش کردی۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قسط جاری کرنے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹیو بورڈ دے گا۔اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس اپریل کے شروع میں متوقع ہے۔خیال رہے کہ ا?ئی ایم ایف کا جائزہ مشن رواں ماہ پاکستان کے دورے پر تھا اور اس دوران وفد نے اعلیٰ حکام سے مذاکرات کیے تھے۔3 جولائی 2019 کو ا?ئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دی تھی جو تین سال کے دوران وقتاً فوقتاً قسط وار جاری کیے جائیں گے۔پاکستان کو اب تک ا?ئی ایم ایف سے ایک ارب 44 کروڑ ڈالرز قرضے کی دو قسطیں مل چکی ہیں۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ پر سٹاف سطح پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق معاہدہ کی آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری مشروط ہے۔ جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس اپریل میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزے کا معاہدہ منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف

مزید : صفحہ اول