برطانوی موسیقار راجر واٹرز بھی بھارتی مظالم کیخلاف بول پڑے، عمران خان کا خراج تحسین

  برطانوی موسیقار راجر واٹرز بھی بھارتی مظالم کیخلاف بول پڑے، عمران خان کا ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امن کے داعی موسیقار نے بھی بھارت میں فسادات کا نوٹس لے لیا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بھارت میں قتل وغارت کا نوٹس لے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ‘’جب وہ موسیقار کہ جنہوں نے فروغِ امن کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائے رکھا، بھی ہندوستان میں جاری قتل وغارت گری پر آواز بلند کرنے لگ جائیں تو دنیا پر بیداری واجب ہو جاتی ہے”۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ‘’اقوام عالم اپنا فرض نبھائیں اور بھارتی بربریت کا فوری نوٹس لیں۔ تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑا ہونے کا یہی وقت ہے”۔

برطانوی موسیقار

مزید : صفحہ اول