وزیراعظم کی امیر قطر سے تجارت، سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت ہوئی، فردو س عاشق

    وزیراعظم کی امیر قطر سے تجارت، سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت ہوئی، فردو ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امیر قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری، عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں گہری دلچسپی اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں،وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تقویت دینے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قطر پاکستان کے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔ ٹورازم سیکٹر میں سرمایہ کاری سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ملاقات میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے حوالے سے پاکستانی کمپنیوں کیلئے تجارتی مواقعوں پر گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے امیر قطر کو بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے تشدد، مقبوضہ جموں کشمیر کی سنگین صورتحال اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ 27فروری کو ہماری بہادر اور سربکف افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،پاکستان امن کا خواہاں اور پرامن بقائے باہمی کے اصول کا قائل ہے لیکن جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو 27 فروری کا سرپرائز پھر یاد دلائیں گے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہماری بہادر اور سربکف افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے آج کے دن بھارتی غرور کا بت پاش پاش کر دیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان نے دنیا پر ثابت کر دکھایا کہ ہماری امن پسندی کمزوری نہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ دنیا نے جان لیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہمارے گھر میں گھسنے کی جو بھی کوشش کرے گا اس کا انجام وہی ہوگا جو 27 فروری 2019 کو بھارتی طیاروں کا ہوا تھا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہم نے اپنی مرضی اور وقت پر بھارتی نام نہاد سٹرائیک کا زعم خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امن کا خواہاں اور پرامن بقائے باہمی کے اصول کا قائل ہے لیکن جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو 27 فروری کا سرپرائز پھر یاد دلائیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ قوم اس عزم کی تجدید کے ساتھ یہ دن منا رہی ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے خلاف قوم یک زبان اور سربکف ہے۔

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول