کورونا وائرس، کراچی اور اسلام آباد میں ماسک غائب،قیمت میں اضافہ

کورونا وائرس، کراچی اور اسلام آباد میں ماسک غائب،قیمت میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد شہر قائد کے میڈیکل سٹورز سے ماسک غائب ہو گئے۔گزشتہ روز کراچی میں ایران سے آنے والے ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومت الرٹ ہو گئی ہے اور کراچی میں متعدد مقامات پر آئسولیشن سینٹر بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔میڈیکل اسٹور مالکان کے مطابق عام ماسک کا ڈبہ پہلے 300سے 400روپے تک کا تھا جس کی قیمت اب ہزار روپے سے بھی بڑھ گئی ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ این 95ماسک مہنگا ہو گیا ہے اور ماسک مہنگے ہونے کے باوجود بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد سرجیکل ماسک نایاب ہو گئے، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔ ماسک خریدنے کے لئے فارمیسی اسٹورز پر آنے والے شہری مایوس ہو کر انتظامیہ کو مورد الزام ٹھہرانے لگے تفصیلات کے مطابق کراچی اور اسلام آباد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوکے بعد وفاقی دارالحکومت کے میڈیکل سٹورز سے ہر طرح کے ماسک ناپیدہوگئے۔ جمعرات کے روز شہری وفاقی دارالحکومت کے بلیو ایریا،میلوڈی مارکیٹ، سیکٹرG-7،G-6، F-6،F-7 سمیت سینکڑوں فارمیسی کی دکانوں میں میڈیکل ماسک نہ ملنے کا شکوہ کرتے دکھائی دئیے۔ میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرجیکل ماسک تیار نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے پاکستان بھر اور وفاقی دارالحکومت میں بھی سرجیکل ماسک ختم ہو چکے ہیں

کورونا وائرس

مزید :

صفحہ اول -