پاکستان سرپرئزڈ ے، ساحل سمندر پر ایئر شو، تھنڈر کی گھن گرج نے شہریوں کو لہو گرما دیا
کراچی(این این آئی)ایک برس قبل 27فروری2019 کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے بالاکوٹ کے مقام پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا تھا،اس دن کو یاد گار بنانے کیلئے اسے پاکستان سرپرائز ڈے کا نام دیا گیا ہے،دن کی مناسبت سے پاکستان ایئر فورس نے کراچی ڈیفنس میں سمندر کنارے ایک زبردست ایئرشو کا اہتمام کیا۔پاک فضائیہ کی شہرہ آفاق ایروبیٹکس ٹیم شیردل کے شاہینوں نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل چھو لینے والے کرتب دکھائے۔ ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد اور ہزاروں شہریوں نے یہ شاندار ائرشو لائیو دیکھا اور پاکستانی شاہینوں کو زبردست داد دی۔پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گرج سے علاقہ گونج اٹھا اور آسمان پر رنگوں کی بہار دلکش منظر پیش کررہی تھی جس نے لوگوں کے دل موہ لیے۔ایئر شو میں پاکستان ائیر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16، معراج طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔ایف 16 طیارے نے اسٹیج کے سامنے انتہائی نچلی پرواز کرتے ہوئے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا اور خوبصورت پرفارمنس دی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ونگ کمانڈر عرفان صفدر کی قیادت میں 9 جہازوں پر مشتمل شیردل اسکوارڈن نے خصوصی فارمیشن کے دوران پاکستانی پرچم کے رنگ بکھیرے گئے۔
سرپرائز ڈے