وکلا ء تنظیموں کا جسٹس قاضی فائز عیسٗی کیخلاف دائر ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ
لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان بارکونسل اور سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے مطالبہ کیاہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس فوری طور پر واپس لیا جائے،پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید قلب حسن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے عدلیہ کو تقسیم کرنے کے لئے بدنیتی پر مبنی جو ریفرنس تیار کیا تھا اس کے عوامل اور محرکات مکمل طور پر قوم پر آشکار ہو چکے ہیں۔ عدلیہ کو تقسیم کرنے میں ناکامی کے بعد اب وفاقی وزیر قانون وکلاء برادری کو تقسیم کرنے پر عمل پیرا ہے، سابق اٹارنی جنرل کے استعفیٰ اورنئے اٹارنی جنرل کا ریفرنس میں حکومت کی نمائندگی کرنے سے انکار،اس سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہیں،پاکستان کی وکلاء برادری یہ مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس واپس لے۔
مطالبہ