ایرانی نائب صدر بھی کورونا وائرس کا شکار

  ایرانی نائب صدر بھی کورونا وائرس کا شکار

  



تہران (آئی این پی) ایرانی نائب وزیر صحت کے بعد خاتون نائب صدر برائے امور خاندا ن و نسواں معصومہ ابتکار میں بھی کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائب صدر برائے امور خاندا ن و نسواں معصومہ ابتکار میں بھی کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ترک خبرایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ مجتبی زولنور بھی کوروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ایرانی نائب وزیرِ صحت بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔خیال رہے کہ ایران کے نائب وزیر صحت بھی دو روز پہلے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کر چکے ہیں۔

ایرانی نائب صدر

مزید : صفحہ اول