رویت ہلال کمیٹی نے غلط تاریخ دی،پہلا روزہ 25اپریل کو ہو گا، فواد چودھری

  رویت ہلال کمیٹی نے غلط تاریخ دی،پہلا روزہ 25اپریل کو ہو گا، فواد چودھری

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلا روزہ 25اپریل کو ہو گا۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 24اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور 25اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ رویت ہلال کمیٹی نے ذیعقد اور رجب دونوں مہینوں کے چاند کی غلط تاریخ دی۔انشااللہ رمضان المبارک کا چاند 24اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور25اپریل کوپہلاروزہ ہو گا،رویت ہلال کمیٹی نے ذیعقداور رجب دونوں کی غلط تاریخ دیں 5مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننے چاہئیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا 5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم نہیں بلکہ اتحاد کا باعث بننے چاہیئیں۔واضح رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اسلامی کلینڈر جاری کر رکھا ہے۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ اول