کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ،بھارت کی اقوام متحدہ میں بڑھک

کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ،بھارت کی اقوام متحدہ میں بڑھک

  



جنیوا(آئی این پی)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر عالمی براداری کی مداخلت کی درخواست کے بعد بھارتی سفارتکار نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔سوئٹزرلینڈ کے جنیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 43ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے سکریٹری (مغرب) وکاس سوارپ نے پاکستان کو عالمی شدت پسندی کا مرکز کہا۔انہوں نے شدت پسندوں کو براہ راست، کنٹرو ل، فنڈ اور پناہ دینے والی ریاستوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس کی ایک واضح مثال ہے۔ان کا یہ تبصرہ پاکستانی انسانی حقوق کی وزیر شیرین مزاری کی جانب میں اجلاس میں ان باتوں کے بعد آیا جب انہوں نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ بھارت کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی پامالی کررہا ہے اور گزشتہ سال 5اگست کو بھارت کی جانب سے تمام اقدامات کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بڑھک

مزید : صفحہ اول