شہبازتتلہ قتل کیس،عیاشی کے اڈہ پر اعلیٰ ٓحکام کا بھی آنا جانا تھا

    شہبازتتلہ قتل کیس،عیاشی کے اڈہ پر اعلیٰ ٓحکام کا بھی آنا جانا تھا

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)فیصل ٹاؤن میں ایڈوکیٹ شہباز تتلہ کے قتل کی تفتیش کے دوران بہت سے پردہ نشینوں کے نام سامنے آنے پر پولیس کے اعلی افسران سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوعہ جو عیاشی کا اڈہ تھا ایس ایس پی مفخر عدیل کے دوستوں کے ساتھ بعض پولیس کے اعلی افسران کا بھی آنا جانا تھا۔اسی طرح مشکوک خواتین کا بھی آنا جانا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے زیر حراست افراد جن میں پولیس افسر و اہلکار وں سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے اعلی پولیس افسران کا بھانڈہ پھوڑ دیاجس پر تفتیشی ٹیم کوحکام نے اصل کیس سے ہٹ کر دیگر معاملات کی تحقیقات سے روک دیاہے۔

عیاشی اڈہ

مزید : صفحہ اول