کرونا وائرس، صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو آگاہی مہم چلانے کے احکامات

      کرونا وائرس، صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو آگاہی مہم چلانے کے ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلانے کے احکامات جاری کردیئے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹیز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلانے کے احکامات جاری کردیئے، تمام اتھارٹیز اپنے اپنے اضلاع میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلائیں گی۔ آگاہی مہم کے تحت سکولوں میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا جائے گا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آگاہی مہم کیلئے صوبہ بھر کے سی ای اوز کو احکامات جاری کردیئے۔ مہم کے تحت جمعہ کے روز سے سرکاری سکولوں میں آگاہی سیمینار اور واکس کا اہتمام کیا جائے گا۔

آگاہی مہم

مزید : صفحہ اول