پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کیخلاف ہر دم مکمل تیار،نیول چیف

پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کیخلاف ہر دم مکمل تیار،نیول چیف

  



کراچی(آئی این پی)چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی اہم میری ٹائم مشق سی اسپارک 2020 کے حوالے سے گوادر اورتربت میں پاک بحریہ کی تنصیبات او رکھلے سمندرمیں موجود پاک بحریہ کے بحری جہازوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران نیول چیف کو مشق سی اسپارک کے آپریشنل منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوران کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق اور کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے اپنے زیر انتظام تنصیبات میں آمد پر نیول چیف کا استقبال کیا۔تربت آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف کو پاک بحریہ کے فضائی اثاثوں کی تعیناتی،آپریشنل منصوبوں اور مشق کے دوران کئے جانے والے آپریشنز کا بتایا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے کھلے سمندر میں تعینات پاک بحریہ کے بحری جہازوں کا بھی دورہ کیا اور پاک بحریہ کے فلیٹ آپریشنز اور مشق سی اسپارک2020 کے دوران منعقد کی گئی مختلف آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری اور ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے دشمن کو سرپرائز کرنے کی تیاری اور کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے کے لئے افسران اور جوانوں کے جذبے اور عزم کو سراہا۔نیول چیف نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد پیش آنے والی کشیدگی کے دوران دشمن کی آبدوز کا سراغ لگانا پاک بحریہ کی حربی تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاک بحریہ دشمن کی جارحیت اور ملکی سمندری حدود کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

نیول چیف

مزید : صفحہ اول