نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ،یہ ملکی معیشت کھا جائے گا، شاہد خاقان
اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ) ن(کے رہنماء وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے،یہ ملک کی معیشت کھا جائے گا، یہ چوائس دی جاتی ہے کہ یہ ورانٹ گرفتاری ہے، کرپشن پکڑنی ہے تو صرف ایک طریقہ ہے کہ کتنے ٹیکس دیتے ہیں،عمران خان، عارف علوی اور کابینہ بھی اس سوال کا جواب دیں،مجھ سے اڈیالہ جیل میں کوئی تفتیش نہیں ہوئی،میں نے کہا کہ بطور وزیراعظم کئے گئے فیصلوں کی میں تمام ذمے داری قبول کرتا ہوں،لوگ مسلم لیگ ن کی طرف آرہے ہیں،جانے والے بہت سارے لوگوں نے رابطہ کیا وہ واپس آنا چاہتے ہیں، میری پارٹی اپنا کام کررہی ہے ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگ اس خوش ہوں کچھ نہ ہوں، کسی سے ناراض نہیں،پارٹی کے کچھ فیصلے شایدپسند نہ ہوں لیکن میں ان کاحصہ ہوں،جب حکومت ہی جعلی کیسز بنانا شروع کرے تو پھر ملک نہیں چل سکتا، خواجہ آصف سمیت کسی سے کوئی ناراضی نہیں۔جمعرات کو نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے مسلم لیگ) ن(کے رہنماء وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کہاتھامجھ پرالزام ہیں توحقائق عوام کودکھائیں، مجھ پرجوالزام ہیں اس کی تحقیقات لائیوٹی وی پردکھائی جائے،نیب نے جو سوال کیے میں ان کوجواب دیے۔ انہوں نے کہا کہ میں جب باہرتھاتوخبرآئی کہ میرانام ای سی ایل میں ڈال دیاگیاہے،نام ای سی ایل میں ہونے کے باوجودملک میں واپس آیاتاکہ کسی کوبھاگنے کاشبہ نہ ہو،میں نے سارے بینک اکانٹس کی معلومات بھی نیب کودیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کہتاہوں نیب کوآج بھی کچھ پوچھناہے توکیمرے سامنے رکھ کرپوچھے،حراست کے دوران نیب نے کوئی ایک سوال بھی نہیں پوچھا،نیب نے مجھ سے صرف ایک سوال آج تک نہیں کیا،کہ میں ٹیکس دیتاہوں یانہیں؟ میں اگر صرف یہ کہہ دوں کہ میرا اس تمام سے کوئی تعلق نہیں تو قانونی طورپرآپ کچھ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن پکڑنی ہے تو صرف ایک طریقہ ہے کہ کتنے ٹیکس دیتے ہیں،عمران خان، عارف علوی اور کابینہ بھی اس سوال کا جواب دیں،مجھ سے اڈیالہ جیل میں کوئی تفتیش نہیں ہوئی،میں نے کہا کہ بطور وزیراعظم کئے گئے فیصلوں کی میں تمام ذمے داری قبول کرتا ہوں،نیب نے مجھ سے صرف ایک سوال آج تک نہیں کیاکہ میں ٹیکس دیتاہوں یانہیں؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لوگ مسلم لیگ ن کی طرف آرہے ہیں،جانے والے بہت سارے لوگوں نے رابطہ کیا وہ واپس آنا چاہتے ہیں، میری پارٹی اپنا کام کررہی ہے
شاہد خاقان