پاکستانی فوج بہت زیادہ جدید طاقتور اور بہادر ہے، بھارتی ایئر چیف نے سچ اگل دیا

  پاکستانی فوج بہت زیادہ جدید طاقتور اور بہادر ہے، بھارتی ایئر چیف نے سچ اگل ...

  



نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ایئر چیف راکیش کمار سنگھ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان ایئر فورس ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ہم سے بہت آگے ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستانی پائلٹ کی مہارت، ایئر کرافٹ اور میزائل بہت اچھے ہیں، فرق مشینوں سے نہیں بلکہ جذبے سے پڑتا ہے۔بھارتی ایئر چیف راکیش کمار سنگھ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان ایئر فورس ہم سے بہت آگے ہے۔مجھے یہ کہنے میں کوئی شرمندگی نہیں ہے کہ پاکستان کی آرمی بھار ت سے بہت زیادہ طاقتور ہے۔ بھارتی ایئر چیف نے پاک ائیر فورس کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ تاہم یہ بھی ماننا ہو گا کہ فرق مشینوں سے نہیں بلکہ جذبے سے پڑتا ہے۔مشین چلانے والے میں جذبہ ہو تو وہ کوئی بھی لڑائی جیت سکتا ہے، جو پاکستان فوج کے پاس پوری طاقت سے موجود ہے۔

بھارتی ایئر چیف

مزید : صفحہ اول