وزیر جنگلی حیات سفاری پارک واقعہ پر برہم،غفلت پر 7 ملازمین کو معطل

  وزیر جنگلی حیات سفاری پارک واقعہ پر برہم،غفلت پر 7 ملازمین کو معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)وزیر جنگلی حیات اسد کھوکھر سفاری پارک واقعہ پر سخت برہم ہو گئے۔ غفلت پرسفاری پارک کے 7 ملازمین کو معطل کردیا گیا۔ شام کی شفٹ کے 4 اور صبح کی شفٹ کے 3 ملازمین کو معطل کیا گیا۔ نائٹ شفٹ کے سپروائزر کو بھی معطل کردیا۔صوبائی وزیر اسد کھوکھر کا کہنا ہے کہ واقعہ معطل ملازمین کی غفلت سے پیش آیا۔ اسد کھوکھر نے شیر سفاری کا وزٹ بھی کیا اور وہاں پر کیمرہ نہ ہونے پر انتظامیہ پر برہم ہوئے۔ کچھ دن قبل پیش آنے والے افسوسناک واقعہ سے صوبائی وزیر کو مکمل طور پر آگاہ کیا گیا۔وزیر وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ مزید جو لوگ اس واقعے میں ملوث نظر آئیں گے ان کو بھی معطل کر دیا جائے گا تاکہ آئندہ کے بعد ایسا کوئی معاملہ سامنے نہ آ سکے۔
ملازمین کو معطل

مزید :

صفحہ اول -