پٹرول اور ایل پی جی کی 5دکانیں سیل، 14منافع خور گرفتار، ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہال بند

پٹرول اور ایل پی جی کی 5دکانیں سیل، 14منافع خور گرفتار، ون ڈش کی خلاف ورزی پر ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے منی پٹرول اسٹیشنز اور غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے بیدیاں روڈ پر 02 منی پٹرول پمپس اور دو ایل پی جی کی دکانوں کو سیل کرتے ہوئے مشینری تحویل میں لے لی۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے لکھو ڈیر میں غیر قانونی ایل پی جی شاپس کو سیل کیا۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس اور منی پٹرول اسٹیشنز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ جاری کردی،ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 189 مقامات کو چیک کیا گیا، 33 خلاف ورزیاں پائی گئیں،44 ہزار 500 روپے کے جرمانے، 14 ایف آئی آر کا اندراج کرواتے ہوئے14 افراد کو حراست میں لے لیا۔دریں اثناء ون ڈش کی خلاف ورزی پرشیرشاہ رو ڈ پر دیوان ظفر مارکی کو سیل کرتے ہوئے اضافی کھانا ضبط کرتے ہوئے اخوت فاؤنڈیشن کو بھیج دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1