ٹولنٹن مارکیٹ میں تجاوزات آپریشن،غیر قانونی تعمیرات مسمار

ٹولنٹن مارکیٹ میں تجاوزات آپریشن،غیر قانونی تعمیرات مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سیدکی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کے عملے نے ٹولنٹن مارکیٹ جیل روڈمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے راہداریوں میں قائم غیر قانونی تعمیرات اور ریمپ وغیرہ مسمار کر کے آمد و رفت میں حائل رکاوٹیں دور کر دیں۔عملے نے اس موقع پر مرغیوں کے پنجروں اور دیگر اشیاء پر مشتمل چار ٹرک سامان ضبط کر لیا۔ مارکیٹ کے عقب میں مرغیوں کی باقیات سے گھی کی تیاری روک دی اور اس مقصد کے لئے کام کرنے والی بھٹی مسمار کر دی۔