بھارت میں مسلمانوں پر مظالم قابل مذمت ہیں،طاہر ڈوگر

  بھارت میں مسلمانوں پر مظالم قابل مذمت ہیں،طاہر ڈوگر

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سنی تحریک کے رہنما ؤ ں سردار محمد طا ہر ڈوگر،شر یف الدین قذافی،صاحبزادہ عبداللہ ثا قب،علامہ رب نواز جلالی نے بھارت میں ہونے والی قتل و غارت گری اور مساجد ومدارس پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم وجبر کی انتہا کردی گئی، بھارتی سرکاری سرپرستی میں مساجد ومدارس کے تقدس کو پامال اور مذہبی آزادی کو سلب کردیا گیا ہے، مسلمانوں کو جنونی ہندووپولیس تشدد کا نشانہ انسانیت سوز مظالم اور قتل عام کررہے ہیں، اقلیتوں کے تحفظ کے علمبردار آج کہاں ہیں کیوں خاموش ہیں کیا بھارت اقلیت کے ساتھ دہشتگردی نہیں کررہا،بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانا جانتے ہیں پاکستان جہاد کا اعلان کرئے بھارت کو نقشے سے مٹا دینگے،دین اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو تمام مذاہب کا احترام اور ان کی عبادتگاہوں کو بھی تحفظ فراہم کرتا ہے،عالمی انصاف کے ادارے اور این جی اوز کو بھارت میں مسلمانوں پر ظلم وجبر اور مسجد ومدارس کو شہید کرنے اور تقدس کو پامال کرنے کی ویڈیو نظر نہیں آتیں،اقوام متحدہ اور او آئی سی نے کالاچشمہ نہیں اتارا تو یاد رکھیں جنونی ہندؤں سے یہ بھی محفوظ نہیں رہینگے،مساجد ومدارس منبر ومزرات اولیاء انسانیت کے احترام اور امن وسلامتی کو فروغ دیتے ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی اور تحفظ حاصل ہے،عالمی سطح پر پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اقلیتوں کو مکمل آزادی اور حقوق حاصل ہیں،دنیا پر نظر ڈالیں تو پوری دنیا میں مسلم اقلیتوں کو ظلم وجبر اور مذہبی انتہاپسندی کا نشانہ بنایا جاتا ہے،بھارت میں مساجد ومسلمانوں کی شہادت ہندو انتہاپسندوں کی کھلی دہشتگردی ہے،اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دے،بھارت میں مسلمانوں کو تحفظ دینے کی بجائے قتل اور مساجد ومدارس پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

طاہر ڈوگر

مزید : میٹروپولیٹن 1