جمہوریت کو اسکی اصل روح کے مطابق نافذ کیا جائے،بدر منیر

  جمہوریت کو اسکی اصل روح کے مطابق نافذ کیا جائے،بدر منیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ادارہ امن و تعلیم کے زیر اہتمام "جمہوریت کو درپیش چیلنجز اور ان کا حل" کے عنوان پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہو علما مشائخ رابطہ کونسل پاکستان کے مرکزی صدر و وکیل امن ڈاکٹر بدر منیر مجددی سیفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو اسکی اصل روح کے مطابق نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔آج پاکستان میں بہت چیلنجز درپیش ہیں۔پاکستان میں جاگیردار،سرمایہ دار،کارخانہ دار سب اپنے اپنے مفادات پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا اسلام اور جمہوریت میں بہت مطابقت ہے۔اسلام بھی جمہور کی راہ کو اہمیت دیتا ہے۔
بدرمنیر