پیپلز پارٹی پنجاب کونسل ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ

پیپلز پارٹی پنجاب کونسل ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما اشرف خان نے پارٹی کے سینئر کارکنوں خالد بٹ‘ انجم بٹ اور واجد علی شاہ کو پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کا رکن منتخب ہونے پر ان کے اعزاز میں پی اے ایف سوسائٹی کے افہوس کلب میں ظہرانہ دیا جس کے مہمان خصوصی عبدالقادر شاہین اور چودھری منور انجم تھے جبکہ ظہرانے میں رہنما پیپلز پارٹی محمد نوید چودھری‘ چودھری سجاد نذیر‘ یو اے ای کے محمد اقبال‘ بشارت صدیقی‘ راؤ شجاعت علی‘ عاقب سرور‘ محمد عمراور زاہد چودھری سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر پارٹی راہنماؤں عبدالقادر شاہین‘اشرف خان‘ چودھری منور انجم‘ خالد بٹ‘ انجم بٹ‘ راؤ شجاعت علی‘بشارت صدیقی نے کہا کہ ہم اپنے ساتھیوں کو پنجاب کونسل کا رکن منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی نئی ذمہ داریوں سے پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہو گی کیونکہ تینوں مذکورہ سینئر کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی جدوجہد پارٹی کے لئے نمایاں ہے ہم امید کرتے ہیں کہ پارٹی قیادت کی جانب سے ایسے ہی پارٹی کارکنوں کو عہدے دینے کا سلسلہ جاری رہے گا جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ پنجاب میں پارٹی ختم ہو گئی ہے ان کو بلاول کی قیادت میں آنے والے الیکشن مین کامیاب ہو کردکھائیں گے اور آئندہ بلاول کو وزیراعظم بنا کر دکھائیں گے۔

ظہرانہ

مزید : میٹروپولیٹن 1