جمعیت علماء پاکستان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس یکم مارچ کوہو گا
لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان پنجاب کی مجلس شوریٰ کا اجلاس یکم مارچ کو جے یو پی پنجاب کے صدرحافظ نصیر احمد نورانی کی صدارت میں ہو گا۔اجلاس میں علامہ قاری محمد زوار بہادر، سید محمد صفدرشاہ،ڈاکٹر جاوید اعوان، علامہ ابو یاسر اظہر حسین فاروقی،مولانا محمد سلیم اعوان، رشید احمد رضوی،سید شاہد حسین گردیزی،محمد ارشد مہر،مفتی جمیل رضوی،مرزا تجمل بیگ،مولانا نعیم جاوید نوری، حاجی شوکت علی،قاری لیاقت علی سمیت دیگر ارکان شوریٰ شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی،کشمیراور بھارت میں مسلمانوں پر ظلم وستم سے پیدا صورت حال اور دیگر پارٹی امورزیر بحث آئیں گے۔
مجلس شوریٰ