پاتھ فاؤنڈرز گروپ آ ف کمپنیز کی تقریب آج ہو گی
لاہور(سٹی رپورٹر) پاتھ فاؤنڈرزگروپ آف کمپنیز کی جانب سے آج ساڑھے تین بجے سہ پہر ہوٹل فلیٹیزمیں ایک اہم تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں مذکورہ گروپ کے چیئرمین اکرام سہگل وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ورلڈ اکنامک فورم کے بارے میں اپنے تجربات میڈیا اور ممتاز صنعتکاروں و تاجر رہنماؤں سے شیئر کریں گے۔تقریب میں اخوت کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب، ایکسل گروپ کے سربراہ ممتاز صنعتکار عادل منصور سمیت ورلڈ اکنامک فورم میں شریک ہونے والی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔اکرام سہگل آج ورلڈ اکنامک فورم میں وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے پیش کئے جانے والے اس ویژن کا اعادہ بھی کرینگے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور ہم آج عالمی صنعتکاروں، تاجروں اور ماہرین معیشت کو دعوت دینے آئے ہیں کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں جس کی سٹیٹ آف پاکستان مکمل گارنٹی فراہم کرے گی،تقریب میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی، بیورو چیفس، اینکرز اور کالم نگار بھی شریک ہوں گے۔
تقریب