حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے،کاشف امین

  حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے،کاشف امین

  



لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے اور اس کی کمر توڑنے کے لئے حکومت کو سخت سے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ جب تک عوام کو نچلی سطح تک ریلیف نہیں ملے گا تب حکومت کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھیں گی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پچھلے کچھ عرصہ میں ذخیرہ اندوزوں نے جس طرح آٹے،چینی سمیت متعدد سبزیوں کی ذخیرہ کرکے اپنے مفادات کو پورا کیا ہے۔عوام الناس کو پریشانی میں مبتلاء کرکے خود کروڑوں روپے کمائے ہیں حکومت کو ان کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنی چاہئے تاکہ بعد میں کوئی اس طرح کی حرکت نہ کرے۔ ہمارے معاشرے میں یہ عجیب و غریب وبا پھیل چکی ہے کہ ذخیرہ اندوز ضروریات زندگی کی اشیا کی مصنوعی قلت پیدا کرکے پھر منہ مانگے دام وصول کرکے اپنی جیبوں کو بھرتے ہیں۔

کاشف امین

مزید : میٹروپولیٹن 1