لیگی رہنما سلیم بریار کی برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے ساتھ ملاقات

  لیگی رہنما سلیم بریار کی برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے ساتھ ملاقات

  



لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا سے لندن میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سلیم بریار نے ہائی کمشنر کو برطانیہ میں پاکستانی صنعتکاروں کو درپیش مشکلات سے اور ان کے حل کیلئے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستانی مصنوعات کی ایک بڑی منڈی ہے، خصوصاً جوتا سازی اور گارمنٹس کی مانگ کو دیکھتے ہوئے اسے برطانیہ میں مزید ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے یقین دلایا کہ پاکستانی صنعتکاروں کو برطانیہ میں درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے مسائل کے حل کیلئے تجاویز پر چودھری سلیم بریار کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1