کامیابی کیلئے اسوہ حسنہؐؐ پر عمل کرنا ہو گا،حافظ ابراہیم نقشبندی

کامیابی کیلئے اسوہ حسنہؐؐ پر عمل کرنا ہو گا،حافظ ابراہیم نقشبندی

  



لاہور (پ ر) ملک کی ممتاز روحانی شخصیت جامعہ رقیہ للبنات کے مہتمم پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے ٹاؤن شپ لاہور میں سیرت النبیﷺ کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لیے سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ اور اسوہ حسنہ پر عمل کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ بنانے کے لیے آغاز اپنی ذات اور گھر سے کرنا ہوگا بچوں کو خالص دینی تعلیم دینے سے اس کے اثرات اخلاق پر آئیں گے اور اس سے اسلامی تہذیب اور معاشرہ وجود میں آئے گا انہوں نے کہا کہ آج ایک سازش کے تحت امت مسلمہ بالخصوص نوجوان نسل کو جسمانی لذتی میں ڈال کر روحانی لذتوں سے محروم کیا جارہا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم دین، شریعت، اسلام اور علماء کرام کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں اسی سے اسلام کو دوبارہ عروج اور ترقی ملے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1