بھارت شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے،عظمیٰ بخاری

  بھارت شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے بھارت میں مسلمانوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں 20کروڑ مسلمان مکمل طور پر غیر محفوظ ہو کر رہ گئے ہیں۔مودی کی شدت پسند تنظیم آر ایس ایس مساجد،مدرسوں اور مسلمانوں کی املاک پر حملے کررہی ہے۔130کروڑ کی آبادی والا بھارت چند شدت پسندوں کے ہاتھوں میں یرغمال ہوکر رہ گیا ہے۔ کرنوال،جعفر آباد،غازی آباد اور گوکل پوری میں مسلمان گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔مودی حکومت کی نا اہلی ہے کہ وہ اپنے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی شہریوں کا تحفظ یقینی نہیں بناسکتی۔27فروری کا سرپرائز بھارت کی آنے والی نسلوں کو یاد رہے گا۔ابھندن بھارتی فوج کیلئے عبرت کا نشان ہے۔بھارت نے اگر دوبارہ ایسی غلطی کی تو 27فروری سے بڑا سرپرائز ملے گا۔پاک فوج بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

عظمیٰ بخاری

مزید : میٹروپولیٹن 1