2019والا حج فارم بحال رکھا جائے،مولانا عزیز الرحمن ثانی

  2019والا حج فارم بحال رکھا جائے،مولانا عزیز الرحمن ثانی

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثا نی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولاناضیاء الحسن شاہ، قاری محمداقبال، مولانا عبدالعز یز، مولانا ظہیر احمد قمر، مولانا عبدالشکوریو سف نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آئے روز دین دشمنی اور قادیانیت نوازی کے بدترین اقدامات کررہی ہے، ختم نبوت کا حلف نامہ انٹری فارم میں درج کیا جائے وزارت مذہبی امور انٹری ڈیتا کے نام پراہلیان پاکستان کو گمراہ کرنے کی ناپاک کوشش کررہی ہے۔علماء نے کہا کہ ۲۰۱۹ء کا جو حج فارم ہے بعینہٖ بحال رکھا جائے اور ختم نبوت کا حلف نامہ اسی انٹر ی فارم میں درج کیا جائے، تاکہ قادیانیوں کی مکروہ سازشوں کا قلعہ قمع کیا جا سکے

مزید : میٹروپولیٹن 1