پولیوم مہم کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،دانش افضال

پولیوم مہم کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،دانش افضال

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک، ایس اے او، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔پچھلی پولیو مہم کا جائزہ لیا گیااورایل کیو ایس کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے مسڈ بچوں کو پولیو کے قطرے فوری پلانے کی ہدایت کی اور کہا کہ افسران ابھی سے اگلی پولیو مہم کے لئے متحرک رہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اورپولیو مہم کے سلسلے میں کسی کوتاہی کا ہرگز مظاہرہ نہ کریں۔

دانش افضال

مزید : میٹروپولیٹن 1