پنشنرز ایکشن کمیٹی کا مال روڈ پر دھرنا،وزیر اعظم سے کارروائی کی اپیل

  پنشنرز ایکشن کمیٹی کا مال روڈ پر دھرنا،وزیر اعظم سے کارروائی کی اپیل

  



لاہور (پ ر) نیشنل بینک آف پاکستان پینشنرز ایکشن کمیٹی پاکستان، این بی پی ایکس ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مین برانچ مال روڈ کے سامنے سینکڑوں پینشنرز نے احتجاجی دھرنا دیا۔ قائدین میں سرپرست اعلیٰ محمد سلیم بٹ کے علاوہ چیئرمین نیشنل بینک پینشنرز ایکشن کمیٹی سید کرامت علی شاہ بخاری، ترجمان ظفر صادق، صدر ریاض احمد خان، سینئر نائب صدر میاں سعید احمد، نائب صدر اشفاق احمد مغل، جنرل سیکرٹری سید وقار زیدی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلیم چوہدری، سینئر ڈپٹی سیکرٹری محمد ارشد ہیرو، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اسلم حسین، سیکرٹری فنانس محمد عباس مسلم، سیکرٹری تعلقات عامہ فاروق احمد ڈار، انفارمیشن سیکرٹری محمد انور چوہدری، لیگل ایڈوائزر چوہدری محمد اختر ورک ایڈووکیٹ، میڈیا انچارج طارق سعید بٹ و اراکین مجلس عاملہ معین الدین، تنویر احمد خلیفہ، شیخ سعید احمد و طاہر حمید، زاہد حسین، ایکس ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کوکب اقبال کے علاوہ محمد شہباز، اسلم حسین، خواجہ عارف، ابراہیم انور، اختر ملک شرقپوری، تصور، بشیر منہاس، اکرم ندیم، اصغر شاہ، زبیر یوسف بٹ سمیت پینشنرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ پینشنرز کے حق میں عدالت کے فیصلے کو تین سال گذر گئے پھر بھی حقوق نہیں ملے رہے اس لئے وزیراعظم بوڑھے پنشنرز پر ظلم ختم کرائیں۔

اپیل

مزید : میٹروپولیٹن 1