گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وسن پورہ کی طالبا ت کا دورہ ایوان کارکنان

  گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وسن پورہ کی طالبا ت کا دورہ ایوان کارکنان

  



لاہور (جنرل رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وسن پورہ سکیم نمبر 2کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘اجودھیا پور‘جوہر ٹاؤن‘لاہور کے طلبا و طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1 شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ گوالمنڈی‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز سکول‘ رانا بھٹی‘ فیروزوالہ‘گورنمنٹ گرلز سکول‘ رانا بھٹی‘ فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 394تھی۔

دورہ ایوان

مزید : میٹروپولیٹن 1